جہدِ مسلسل: عیسیٰ المسیح کی پیروی کے اصول

ایم۔ نیلر

جہدِ مسلسل: عیسیٰ المسیح کی پیروی کے اصول

آپ کو عیسیٰ المسیح سے نئی زندگی کا تحفہ عنایت ہوا ہے۔ آپ نے عیسیٰ مسیح کے پیروکار بننے کے پہلے اقدام اُٹھائے ہیں، اور اب آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ نئی زندگی کیسے گزاریں۔

یہ کتاب دو طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایک تو آپ شروع سے لے کر آخر تک اِس کا مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ نئی زندگی میں مدد حاصل ہو۔ یا پھر جب کبھی آپ کو کسی مضمون پر ہدایت کی ضرورت ہو تو آپ اِس کتاب کو بطورِ کتابِ اقتباس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔