مُحبت
سب سے اہم چیز کیا ہے؟ پیسے؟ صحت؟ علم و حکمت؟ ایمان؟ نہیں، محبت سب سے اہم ہے۔
محبت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ہم تمام لوگوں اور اللہ سے محبت رکھیں۔
اللہ کی محبت سب سے اعلیٰ ہے، کیونکہ اُس نے حضرت عیسیٰ کو اِس دنیا میں بھیجا تاکہ اپنی جان ہم گناہ گاروں کی خاطر دیں۔
ہمیں بھی حضرت عیسیٰ کی طرح محبت کرنا ہے۔ یہ صرف اِس صورت میں ممکن ہے کہ ہمیں روح القدس کے وسیلے سے اُن کی محبت حاصل ہو جائے۔