زندہ کلام 11: زہر کا توڑ۔ پیتل کا سانپ
بخت اللہ
مصر سے نکل کر اسرائیلیوں کے لئے ایمان کا سفر شروع ہوا۔ ریگستان میں گھومتے گھومتے وہ حضرت موسیٰ کے خلاف بڑبڑانے لگے۔ تب خدا نے اُن کے درمیان زہریلے سانپ بھیج دیئے جن کے کاٹنے سے بہت سے لوگ مر گئے۔ جب وہ موسیٰ سے منت کرنے لگے تو اُس نے خدا کے کہنے پر پیتل کا ایک سانپ بنا کر ایک کھمبے سے لگا دیا۔ جسے بھی ڈسا گیا وہ سانپ کو دیکھ کر بچ گیا۔
صدیوں کے بعد عیسیٰ مسیح آیا۔ اُسے بھی پیتل کے سانپ کی طرح کھمبے پر لٹکایا گیا۔ ہر ایک کو جو اُس پر ایمان لائے ابدی زندگی مل جاتا ہے۔
