زندہ کلام 16: ہماری خاطر۔ المسیح کے دُکھ کی پیش گوئی
بخت اللہ
عیسیٰ مسیح کی پیدائش سے صدیوں پہلے ایک انوکھی پیش گوئی قلم بند ہوئی۔ یہ غیرمعمولی پیش گوئی ایک عظیم ہستی بیان کرتی ہے—ایسی ہستی جو اپنی جان عوام کے لئے قربان کرے گی۔ عیسیٰ مسیح میں یہ پیش گوئی پوری ہوئی۔ پیش گوئی سے ہم المسیح کے بارے میں 4 باتیں سیکھتے ہیں:
ہماری خاطر ایک عجیب کام یابی۔
ہماری خاطر دُکھ۔
ہماری خاطر جان کی قربانی۔
ہماری خاطر موت پر فتح۔
