المسیح کی حیاتِ اقدس
آر۔ بخت
زیرِ نظر کتاب میں مصنّف نے ربّنا المسیح کی شخصیت کو روزمرّہ کی زندگی اور عام واقعات کے تانے بانے میں اِس طرح سمویا ہے کہ وہ اجنبی اور غیرمانوس نہیں لگتے۔ آہستہ آہستہ یہ احساس اُبھر آتا ہے کہ وہ فوق البشر ہیں۔ جوں جوں کہانی آگے بڑھتی ہے ہماری اُمیدیں اُن سے وابستہ ہوتی چلی جاتی ہیں۔ ہم کہانی کے دیگر کرداروں کی طرح اُنہیں نہ صرف اپنی زمینی دُکھوں کا علاج سمجھنے لگتے ہیں بلکہ روحانی کرب کے معالج بھی۔