زندہ کلام 9: وفاداری۔ سونے کے بچھڑے کا سبق
بخت اللہ
جب خدا اسرائیلی قوم کو مصر سے نکال لایا تو اُن کے لئے ایمان کا سفر شروع ہوا۔ چلتے چلتے وہ سینا پہاڑ پر پہنچ گئے۔ وہاں خدا نے اُنہیں زندگی کی راہ دکھائی۔ جو اُس پر چل پڑے اُس کے خدا اور دوسروں کے ساتھ تعلقات بحال رہتے ہیں۔ لیکن سینا پہاڑ پر اُنہیں ایک اَور سبق بھی سیکھنا تھا: وفاداری کا سبق۔ سینا پہاڑ پر قوم نے وفاداری کے پانچ پہلو سیکھ لئے:
خدا کا عہد قبول کرو۔
اپنے بُت مت بناؤ۔
دوسروں کی بہتری چاہو۔
خدا کی حضوری کے لئے تڑپتے رہو۔
خدا کی وفاداری پر اعتبار کرو۔
