زندہ کلام 12: خدا کی نظر سے دیکھنا۔ داؤد بادشاہ کا چُناؤ
بخت اللہ
خدا نے سموایل نبی سے کہا، ”مَیں نے اسرائیل کا نیا بادشاہ چن لیا ہے۔ اب جا اور اُس کے سر پر تیل اُنڈیل کر اِس کی تصدیق کر۔“ جب نبی خدا کی ہدایت پر ایک آدمی کے پاس پہنچا جس کا نام یسّی تھا تو اُسے لگا کہ یسّی کے بڑے بیٹوں میں سے ایک چن لیا گیا ہے۔ لیکن خدا نے آخرکار سب سے چھوٹے بیٹے کو چن لیا جو ابھی بھیڑ بکریوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ اِس سے ہم دو باتیں سیکھتے ہیں:
خدا کی نظر سے دیکھو۔
خدا کے کہنے پر عمل کرو۔
