احسان اللہ: جماعتِ پنجاب کا دانا معمار
برکت اللہ
جماعتِ پنجاب کس طرح پیدا ہوئی؟ مصنف دلچسپ طریقے سے بیان کرتا ہے کہ لاکھوں دبے ہوئے گروہ کس طرح المسیح کے پیروکار ہو گئے۔ بعد میں جو بیداری اُن میں شروع ہوئی وہ احسان اللہ کے بغیر تصور نہیں ہو سکتی۔ ابتدا میں جماعتِ پنجاب کے اکثر لوگ اَن پڑھ اور پست حال تھے۔ اِس ناتے سے جو قدم احسان اللہ نے اُٹھائے تاکہ جماعت زندہ اور ترقی پذیر ہو جائے وہ آج بھی قابلِ غور ہیں۔ اِس حیران کُن شخص نے شروع ہی سے اِس پر زور دیا کہ جماعت مغرب کے پیسے نہ لے بلکہ خود مختار رہے۔